برطانوی شہزادے ہیری کی شادی کی تیاریاں جاری ، تصویروں کیلئے امریکی فوٹو گرافر کا چناؤ
لندن(این این آئی) برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی امریکی منگیتر میگھان مارکلے نے اپنی شادی کی تصویریں بنوانے کیلیے امریکی فوٹوگرافر کو منتخب کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری کے دفترنے بتایاہے کہ نیویارک سے تعلق رکھنے والے فیشن فوٹوگرافرالیکزی لوبومرسکی اگلے ماہ ان کی شادی کے موقع پر میگاایونٹ کی تصویریں بنائیں گے۔فوٹرگرافر نے برطانوی شاہی خاندان کی اہم شادی کی تقریب میں فوٹوگرافی کیلئے خود کا انتخاب ہونے پر اسے اعزاز قراردیاہے۔الیکزی کا کہناتھا انھوں نے شہزادہ ہیری اور میگھان کی منگنی کے تصویریں بھی کھینچی تھیں اور اب دوبارہ ایک بار پھر ان کی شادی کے موقع کی تصویریں بنانے پراسے بہت خوشی ہو گی۔واضح رہے ملکہ الزبتھ کے 33سالہ پوتے کی شادی اگلے ماہ 19مئی کو ونڈسر میں ہوگی۔