شوباز شریف نے کراچی میں صرف شعبدے بازیاں کیں،ناصر شاہ
سکھر(آئی این پی)سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریا ت سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ شوباز شریف نے کراچی آکر صرف شعبدے بازیاں کیں جس پر شوباز شریف اور کے ساتھیوں کو معافیاں مانگنی چائیں،دستی پنکھا جھل کے لوڈشیڈنگ ختم کرنے والوں نے کتنی لوڈشیڈنگ ختم کی وہ یہ بتائیں،میاں شہباز شریف ،نواز شریف کی نا اہلی کا جشن منانے آئے تھے ،جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں،یقین ہے چیف جسٹس نے سوموٹو لیا ہوگا اس کی مکمل انکوائری ہونی چاہیے ،سنا ہے سی سی ٹی وی کیمرے خراب تھے ،پنجاب حکومت نے سیکیورٹی کی ذمہ داری لی ہوئی ہے پھر یہ سب کیسے ہوا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔مریم نواز کا زرداری عمران بھائی بھائی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال میں ان کاکہنا تھا کہ میریم نواز میری آپا ہیں،خاتون ہیں حالات سے گھبرائی ہوئی ہیں ،قانون میں ترمیم فرد واحد کیلئے نہیں سب کیلئے ہونی چاہئے،ن لیگ پر بات آئی تو میثاق جمہوریت یاد آگئی،بھٹو شہید محترمہ بی بی شہیدیاد آگئیں ،آئینی طور پر صدر کو اختیار ہے کہ وہ کوئی بھی سزا معاف کرسکتا ہے۔عدالتوں کو بھی اختیار ہے کہ وہ دوبارہ سزا دے سکتی ہیں۔
ناصر شاہ