سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہو گا

سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہو گا

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیرداخلہ و پلاننگ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کی زیر صدارت سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس سوموار کو (آج) منعقد ہو گا ، اجلاس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی سفارشات کی منظوری دی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اینول پلان کوآرڈینیشن کمیٹی میں آئندہ بجٹ کے حوالے سے اہم سفارشات کاجائزہ لیا جائے گا اینول پلان کمیٹی میں مجموعی ترقیاتی بجٹ 1763 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز زیر غور ہے جب کہ وفاقی ترقیاتی بجٹ کے لئے 750 ارب روپے، صوبوں کے ترقیاتی بجٹ کی مد میں 1013 ارب روپے ، وفاقی وزارتوں کے ترقیاتی بجٹ کے لئے 305 ارب روپے، این ایچ اے سمیت کارپوریشنز کے ترقیاتی بجٹ کے لئے 206 ارب روپے ،خصوصی علاقوں کے بجٹ کے لئے 62 ارب روپے، وزیر اعظم انسٹیٹیوٹ کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 105 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے ۔

مزید : علاقائی