کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ، شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، طالبعلم پریشان

کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ، شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، ...

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں چھٹی کے دن بھی بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس کے باعث شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔گزشتہ روز شہر میں دن بھر لوڈ شیڈنگ کے باوجود مختلف علاقوں میں رات گئے بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی گئی جس کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔نارتھ ناظم آباد، گلستان جوہر، ڈیفنس اور کلفٹن سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب رہنا معمول بن گیا جب کہ 'کے الیکٹرک' کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ مجبوری میں کر رہے ہیں جب تک پوری گیس نہیں ملتی اس وقت تک لو ڈشیڈنگ ختم نہیں ہو سکتی۔شہر میں لوڈشیڈنگ کے باعث جہاں تجارتی سرگرمیاں اور روز مرہ کے معمولات متاثر ہو رہے ہیں وہیں امتحان کی تیاری کرنے والے طلبا و طالبات کو بھی شدید دشواری کا سامنا ہے۔دوسری جانب شہریوں کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کے حصول میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

مزید : صفحہ آخر