تر ک اور روسی صدور کا ٹیلی فونک رابطہ ، شام میں مزید تناؤ سے گریز کرنے پر اتفاق

تر ک اور روسی صدور کا ٹیلی فونک رابطہ ، شام میں مزید تناؤ سے گریز کرنے پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


انقرہ(آئی این پی)ترک صدر رجب طیب اردگان اور روس کے صدر ولادی میر پیوٹن مابین ٹیلی فون پر گفتگو میں شامی علاقے میں موجود تناو میں مزید اضافہ نہ کیا جائے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان اور روس کے صدر ولادی میرپیوٹن نے ٹیلی فون پربات چیت کی۔ترکی کے صدارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق مذاکرات میں امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی طرف سے شامی انتظامیہ پر کئے گئے آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا گیا۔مذاکرات میں صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی نے پہلے سے ہی کیمیائی اسلحے کے استعمال کی مذمت کر رہا ہے۔ اس وقت ضرورت اس چیز کی ہے کہ علاقے میں موجود تناو میں مزید اضافہ نہ کیا جائے۔دونوں رہنماوں نے شام میں فیلڈ میں موجود تناو میں کمی کرنے کے لئے اور مسئلے کے سیاسی حل کی تلاش کے لئے مشترکہ کوششوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور دو طرفہ موضوعات ہوں یا علاقائی قریبی رابطے کو جاری رکھنے کے موضوع پر اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -