اسلام آباد نیو ایئرپورٹ کو لیاقت علی خان کے نام سے موسوم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد نیو ایئرپورٹ کو لیاقت علی خان کے نام سے موسوم کرنے کا مطالبہ

کراچی (پ ر)سول سوسائٹی کی تنظیموں اور این جی اوزنے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے مطالبہ کیا ہے کہ نو تعمیر شدہ اسلام آباد ایئرپورٹ کولیاقت علی خان کے نام سے موسوم کیا جائے ۔لیاقت علی خان کی قربانیوں اور قومی خدمات کا تقاضا ہے کہ اُن کے اعتراف میں وفاقی دارالحکومت کے نئے ایئرپورٹ کا نام اُن کے نام پر رکھا جائے ۔ قائد ملت میموریل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری محفوظ النبی خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی اُردو یونیورسٹی المنائی ایسوسی ایشن کے نسیم احمد شاہ ، خواجہ سلمان خیر الدین، راجہ گل نواز ، صدیق بلوچ، مسعود عالم، قاری ادریس خان، ڈاکٹر ذوالفقار حیدر، عمران منصوری، ابصار احمد اور پروفیسر حافظ نسیم الدین نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ لیاقت علی خان جڑواں شہر راولپنڈی میں اپنی شہادت کے وقت پاکستان کے وزیر اعظم کے منصب پر فائز تھے۔ اس بناء پر جڑواں شہر اسلام آباد میں نئے ایئرپورٹ کو ترجیحاً اُن کے نام سے موسوم کیا جانا چاہیے ۔ لیاقت علی خان پاکستان کے پہلے وزیر اعظم اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے دست راست تھے جنہوں نے نواز ئیداں ریاست کو مستحکم کرنے کیلئے انتھک جدوجہد کی۔ وہ تحریک پاکستان میں قائد اعظم کے بعد دوسری سب سے اہم شخصیت کے مالک تھے۔

مطالبہ

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...