مشکوک زرمبادلہ کی پالیسی ، امریکہ نے بھارت کو کرنسی واچ لسٹ میں شامل کر لیا

مشکوک زرمبادلہ کی پالیسی ، امریکہ نے بھارت کو کرنسی واچ لسٹ میں شامل کر لیا

واشنگٹن (آئی این پی)امریکہ کی وزرات خزانہ نے مشکوک زرِ مبادلہ کی پالیسی پر بھارت کو کرنسی واچ لسٹ میں شامل کرلیا ہے، اس فہرست میں بھارت اور چین کے علاوہ دیگر ممالک بھی شامل ہیں۔ امریکی وزارت خزانہ کی جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واچ لسٹ میں ان تمام بڑے کاروباری شراکت داروں کو شامل کیا گیا ہے جن کی کرنسی پالیسی توجہ طلب ہے۔اس ششماہی رپورٹ میں کانگریس نے بھارت کے علاوہ ان پانچ ممالک کا نام بھی شامل کیا، جو اکتوبر سے مذکورہ فہرست میں موجود تھے، ان میں چین، جرمنی، جاپان، کوریا اور سوئیٹزرلینڈ شامل ہیں۔کرنسی واچ لسٹ میں شامل تجارتی شراکت داروں میں سے کوئی بھی تجارتی فائدے کے لیے کرنسی کو کنٹرول نہیں کرسکا لیکن فہرست میں شامل 5 ممالک کرنسی پالیسی کے 3 میں سے 2 معیار پر پورا اترے جبکہ چین کو امریکہ کے تجارتی خسارے میں غیر مناسب شرح کی وجہ سے شامل کیا گیا۔امریکی سرکاری ڈیٹا کے مطابق امریکہ کا عالمی تجارتی خسارہ 556 ارب ڈالر ہے جس میں 337 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ صرف چین سے متعلق ہے۔امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منچن کا کہنا تھا کہ ہم غیر منصفانہ زر مبادلہ سے نمٹنے کے خلاف جنگ اور نگرانی جاری رکھیں گے بڑے تجارتی عدم توازن کے لیے اصلاحات اور پالیسیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔وزارت خزانہ کی اس رپورٹ کو کانگریس نے طلب کیا تھا تاکہ ایسے ممالک کی شناخت کی جاسکے جو تجارتی فائدے کی خاطر اپنی کرنسی کی قیمت کو مصنوعی طور برقرار کرتے ہیں، جس کا مقصد زرمبادلہ کی کم شرح اور سستی برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ سے تجارت میں بھارت کو 23 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، 'بھارت کے زرمبادلہ میں2017 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں اضافہ دیکھا گیا اور ساتھ ہی بھارتی روپے کی قدر میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔چین کو امریکہ کے ساتھ تجارتی تنازعے کی وجہ سے واچ لسٹ میں شامل کیا گیا، اس حوالے سے وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ 'چین کی کرنسی عام طور پر ڈالر کے مخالف سمت جارہی تھی، جس کی وجہ سے امریکہ کو چین کے تجارتی خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔جرمنی کو بھی واچ لسٹ میں رکھا جائے گا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...