پرویز خٹک کاآئندہ مالی سال کا بجٹ پیش نہ کرنے کا اعلان

پرویز خٹک کاآئندہ مالی سال کا بجٹ پیش نہ کرنے کا اعلان

پشاور(صباح نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے آئندہ مالی سال کا صوبائی بجٹ پیش نہ کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے واضح کیا ہے کہ بجٹ نئی آنے والی حکومت کا حق ہے۔گزشتہ روز وزیر اعلی ہاؤس پشاورمیں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ خیبرپختون خوا حکومت نے آئندہ مالی سال 2019- 2018 کا بجٹ پیش نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جولائی میں عام انتخابات ہونے والے ہیں اور اگست میں نئی حکومت بھی آ چکی ہو گی، ہم سیاسی فائدے کے لئے صرف چند ماہ کا بجٹ پیش نہیں کر سکتے۔

مزید : صفحہ آخر