یورپ میں نادرا کی سہولت ختم کیے جانے پر تارکین وطن کا شدیداحتجاج

یورپ میں نادرا کی سہولت ختم کیے جانے پر تارکین وطن کا شدیداحتجاج

لزبن ( آن لائن) پرتگال سمیت شینگن ممالک (یورپ ) میں وزارت داخلہ حکومت پاکستان کی جانب سے تمام سفارتخانوں سے نادرا کی سہولت ختم کیے جانے پر پاکستانی تارکین وطن میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور حکومت کے اس اقدام کے خلاف سراپا احتجاج ہیں کیونکہ یورپ میں مقیم سب سے زیادہ ایسے پاکستانی تارکین وطن ہیں جو غیر ہنر مند اور پرائمری سے بھی کم تعلیم یافتہ یا ان پڑھ ہیں نادرا اور پاسپورٹ کی آن لائن سروس جدید تقاضوں کے تو عین مطابق ہے لیکن یورپ میں مقیم ان پڑھ افراد کو اب آن لائن سہولت کے لیے پاکستانی، انڈین اور بنگلہ دیشی افراد (ایجنٹ) کی سہولت لینا ہو گی ور اس کے برعکس کچھ سروس فیس بھی ادا کرنا ہو گیء اس کے برعکس بنگلہ دیش اور انڈیا کے سفارخانے یورپ میں مقیم اپنے شہریوں کو ا نتہائی کم اخراجات پر سہولتیں فراہم کرتے ہیں اور ان کے ممالک کے کاغذات کی مقامی زبان میں ٹرانسلیشن اور نوٹری کی سروس بھی فراہم کرتے ہیں یورپ میں مقیم پاکستانی تارکین وطن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سفارتخانوں میں نادرا کی سہولت فی الفور بحال کی جاے۔

تارکن وطن

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...