جنوبی پنجاب صوبے کا قیام اب ناگزیر ہو چکا ،شاہ محمود قریشی

جنوبی پنجاب صوبے کا قیام اب ناگزیر ہو چکا ،شاہ محمود قریشی

لاہور (جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے جنوبی پنجاب صوبے پر توجہ نہیں دی ، پچھلی حکومت میں جنوبی پنجاب کی عوام میں احساس محرومی پیدا ہوا، پورا پاکستان ایک ایک بوند پانی کو ترس رہا ہے ،، 11 کروڑ کے صوبے کو اکٹھا چلانا مشکل ہے ، جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پرفائرنگ کی مذمت کرتاہوں ،ان قوتوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ تحریک انصاف عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے ، جنوبی پنجاب ساڑھے تین کروڑ پر محیط ہے ، ڈیرہ غازی ، ملتان ، بہاولپورڈویڑنوں پر مشتمل ہے ،جنوبی پنجاب کی 44 قومی اسمبلی کی سیٹیں ان کو ان کا حق ملنا چاہئے، ہم اس نتیجے پرپہنچے ہیں کہ جنوبی صوبے کا قیام انتہائی ناگزیر ہے ،ان خیالات کااظہار شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب کے ارکان اسمبلی کے ہمراہ کینٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے فیصلے کی تائید کی ہے ، بہاولپور جائیں وہاں ریت اڑتی ہوئی دکھائی دے گی، جنوبی پنجاب پاکستان کی 85 فیصد کپاس پیدا کرتا ہے ۔ملتان مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے کہاکہ ملتان کو میٹرونہیں ، صاف پانی ، سیوریج کا نظام چاہئے لیکن پنجاب کے حکمرانون نے ان کی ایک نہ مانی اور میٹرو ان پر مسلط کر دی۔احمد پور شرقیہ میں وزیراعظم کی تقریرسے پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے کس طرح نفرت کے بیج بوئے ہیں، اس سوچ کو تقسیم کرنا مقصود ہے۔میں نے جنوبی پنجاب کے ارکان ممبران کی گفتگو سنی ہے میں ان کی گفتگو سے مطمئین ہوں اور ان کا پیغام چیئرمین عمران خان تک پہچاؤں گا اور میرا خیال ہے کہ ان کا اصلی مقام تحریک انصا ف ہے۔نگران وزیراعظم کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہاکہ میری خورشید شاہ سے ملاقات ہوئی میں نے اپنی لیڈر شپ تک ان کا پیغام پہنچایا ہے ،ان دونوں کی گفتگو کو سامنے رکھتے ہوئے خورشید شاہ کے ساتھ بیٹھ کران کے ساتھ چیئرمین عمران کی دیئے ہوئے نام پر غور کیا جائے گا۔ خسرو بختیار نے کہاکہ شاہ محمود قریشی کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہماری آوازبلند کی ، جنوبی پنجاب کا صوبہ ناگزیر ہوگیا ہے ، آج پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب کے ساڑھے تین کروڑ عوام کی ترجمانی کی ہے ، انشاء4 اللہ عنقریب جنوبی پنجاب کا صوبہ بنے گا، 9 اپریل کے بعد ہم نے اعلان کیا تھا، اس اسمبلی کی مدت میں ڈیرھ ماہ باقی ہے ، پنجاب اسمبلی میں جنوبی پنجاب صوبے کے لئے قرار داد جمع کروائیں گے ، ریجنل ایجنڈا صرف جنوبی پنجاب صوبے کی ہے ، ہم وفاق میں مضبوط جماعتوں کے سنگ کھڑے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...