کوئٹہ ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ،5زخمی

کوئٹہ ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ،5زخمی

کوئٹہ (صباح نیوز)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے عیسی نگری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کا نشانہ بننے والے افراد کا تعلق کرسچن کمیونٹی سے ہے۔پولیس کے مطابق اتوار کو عیسی نگری کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گلی میں کھڑے افراد پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔ فائرنگ سے سات افراد زخمی ہوئے۔ واقعہ کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر بی ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں سیمیول اور اظہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ باقی 5 افراد زیر علاج ہیں۔ واقعہ میں ہلاک اور زخمی ہونیوالوں کا تعلق مسیحی برادری سے ہے۔ لواحقین نے واقعہ کے بعد ہسپتال انتظامیہ کی مبینہ غفلت پر لاشیں ہسپتال کے سامنے رکھ کر احتجاج شروع کردیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...