قلعہ دیدار سنگھ، نوجوان نے سر پر ڈنڈا مار کر بہن اور دادی کو ابدی نیند سلا دیا

قلعہ دیدار سنگھ، نوجوان نے سر پر ڈنڈا مار کر بہن اور دادی کو ابدی نیند سلا دیا

قلعہ دیدار سنگھ(نامہ نگار)گھریلو جھگڑے پر ملزم نے ڈنڈوں سے حملہ کر کے اپنا ہی گھر اجاڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ قلعہ وزیر سنگھ (گڑھا)میں ملزم سفیان نے گھر کے اندر سے تالہ لگا کر ٹی وی کی آواز فل کر کے ڈنڈوں کے وار سے 17سالہ سگی بہن اقرا ء اور 100سالہ دادی بشیراں بی بی ہلاک ایک 18سالہ سگی بہن سدرہ شدید زخمی، پولیس نے نعشیں اور شدید زخمی سدرہ کو تشویشناک حالت میں ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیاہے، ملزم سفیان نے سروں پر ڈنڈوں کے پے در پے وار سے قتل کیے بعد میں کپڑے بدل کر موقع سے فرارہوگیا۔،پولیس نے پہنچ کر واقع کے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔ اہل علاقہ کے مطابق ملزم سفیان ولد محمد الیاس اکثر بہنوں کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا،ملزم سفیان تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور ماں باپ کی وفات کے بعد دادی بچوں کی پرورش کررہی تھی۔ پولیس نے چچا زاد بھائی محمد منشا ولد بشیر احمد سکنہ ٹھٹھہ بسا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ڈی ایس پی قلعہ دیدار سنگھ سر کل رضا حسنین اعوان کی قیادت میں چھاپہ مار کر ملزم کو بھکڑیوالی کے علاقہ سے گرفتار کر لیا۔

مزید : صفحہ آخر