ہندو انتہا پسندوں کی مسلسل دھمکیاں ،ثانیہ مرزا کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے پر غور

ہندو انتہا پسندوں کی مسلسل دھمکیاں ،ثانیہ مرزا کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے پر ...

ممبئی (آن لائن)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلسل دھمکیاں ملنے کے بعد اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ثانیہ مرزا کو تازہ دھمکیاں مقبوضہ کشمیر میں8 سالہ معصوم بچی آصفہ کے قتل کی مذمت کرنے کے بعد دی گئیں۔ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں سوال اٹھایا تھاکہ’’ مقبوضہ کشمیر میں 8سالہ آصفہ کے مندر میں زیادتی کے بعد قتل پر اگر ہم اس بہیمانہ ظلم کے خلاف رنگ، نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکر نہیں اٹھے تو دنیا اس ملک کو کیا سمجھے گی ‘‘۔ثانیہ مرزا کا پیغام جاری کرنا تھا کہ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ثانیہ مرزا ان دھمکیوں سے اس قدر خوف زدہ اور افسردہ ہیں کہ انہوں نے سرے سے اپنا ٹوئٹ اکاؤنٹ کو ہی بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...