افغانستان میں ووٹروں کی رجسٹریشن کے پہلے مرحلے کا آغاز

افغانستان میں ووٹروں کی رجسٹریشن کے پہلے مرحلے کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(این این آئی)افغانستان میں ووٹروں کی رجسٹریشن کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ شورش زدہ اس ملک میں پارلیمانی اور صوبائی انتخابات پہلے ہی تاخیر کا شکار ہیں۔ افغانستان کے آزاد الیکشن کمیشن (آئی ای سی) کے چئیرمین گیلا جان عبدالبادی سید کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں ووٹر خود کو تمام صوبوں کے دارالحکومتوں میں قائم کیے گئے مراکز میں رجسٹر ڈکرا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں قائم ایسے مراکز کی تعداد7 ہزار 364 ہے،ابھی تک کسی کو بھی یہ معلوم نہیں کہ تقریبا33 ملین کی آبادی والے ملک افغانستان میں اہل ووٹروں کی تعداد کتنی ہے؟ تاہم تمام اہل ووٹروں سے کہا گیا ہے کہ وہ خود کو رجسٹرڈ کرائیں اور ان سب کو نئی ’ووٹنگ شناخت‘ فراہم کی جائے گی۔ صوبائی دارالحکومتوں میں رجسٹریشن کا یہ پہلا مرحلہ تقریبا ایک ماہ جاری رہے گا جبکہ اس کے بعد ضلعی اور شہری سطح پر رجسٹریشن کا آغاز کیا جائے گا۔
ووٹر

مزید :

صفحہ آخر -