عرب لیگ اجلاس،شاہ سلمان نے اجلاس کو’ ’بیت المقدس سمٹ‘ ‘ کا نام دے دیا

عرب لیگ اجلاس،شاہ سلمان نے اجلاس کو’ ’بیت المقدس سمٹ‘ ‘ کا نام دے دیا

ریاض( مانیٹر نگ ڈیسک)سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے عرب لیگ سربراہ اجلاس کا نام تبدیل کرکے’ ’بیت المقدس سمٹ‘‘ رکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق سعودی بادشاہ نے ظہران میں جاری عرب لیگ کے سربراہ اجلاس میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے اور امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کی شدید مذمت کرتے مشرقی بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔شاہ سلمان نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر سمٹ کا نام تبدیل کرکے ’’بیت المقدس سمٹ‘‘ رکھنے کے ساتھ ساتھ فلسطین کے لیے 200 ملین ڈالر امداد کا اعلان بھی کیا۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...