محکمہ موسمیات کی آج سے ملک بھر میں بارشوں کی خوشخبری

محکمہ موسمیات کی آج سے ملک بھر میں بارشوں کی خوشخبری

اسلام آباد(صباح نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی خوشخبری سنا دی ، آج (پیر)سے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارشوں کا امکان ہے ، بارشوں کا یہ سلسلہ جمعہ تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ملک بھر میں بارشوں اور تیز ہواؤں کی نوید سنا تے ہوئے کہا ہے کہ (آج ) پیر سے آئندہ جمعہ تک ملک کے مختلف اضلاع میں تیزہواؤں اور بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، کوئٹہ، ژوب، قلات، خیبرپختونخوا، فاٹا، کشمیراورگلگت بلتستان میں میں بارشیں متوقع ہیں۔ جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ ، سرگودھا، لاہور میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارشیں ہوسکتی ہیں۔ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں اور ژالہ باری کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ہیں۔کراچی کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت برقرار رہے گی، شہر میں جنوب مغربی علاقوں سے ہلکی رفتار میں ہوائیں چل رہی ہیں جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...