مصر، ایک فوجی کیمپ پر حملے میں 8فوجی اور 14حملہ آور ہلاک

مصر، ایک فوجی کیمپ پر حملے میں 8فوجی اور 14حملہ آور ہلاک

قاہرہ(آن لائن)مصر ی فوج نے کہا ہے کہ بارودی پٹیاں پہنے عسکریت پسندوں نے جز یرہ نما سینائے خطے کے ایک فوجی کیمپ پر ایک حملے میں دھاوا بولا،جس میں 8فوجی ہلاک اور 14حملہ آور مارے گئے،حملہ آوروں نے اندر داخلے کی کوشش بھی کی تھی۔ انتہاء پسندوں نے کیمپ کے باہر خود کو اڑایا جب انہیں سیکورٹی فورسز نے اندر داخل ہونے سے روکا،یہ بات فوج کے ایک بیان میں کہی ہے۔ فوج نے کہا ہے’’مسلح فورسز آج بڑے دہشتگردانہ اپریشن کو ناکام بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں‘‘۔ ان عسکریت پسندوں،جنہوں نے دولت اسلامیہ گروپ کے ساتھ بیعت کر رکھی ہے۔

نے سینائی میں سینکڑوں فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے،جب سے فوج نے وسیع پیمانے پر مظاہروں کے بعد اسلام پسند صدر محمد مرسی کو 2013ء میں نکال باہر کیا۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...