معلومات افشاں کرنے والے ایپل کے 12 ملازمین گرفتار

معلومات افشاں کرنے والے ایپل کے 12 ملازمین گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(آئی این پی)دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی کا اعزاز رکھنے والی امریکی کمپنی ایپل نے کہا ہے کہ کمپنی کی انتہائی حساس معلومات کو افشاں کرنے والے 12 ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایپل اگرچہ ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی ہے، تاہم اسمارٹ فونز بنانے کے حوالے سے وہ دوسرے نمبر پر ہے۔اسمارٹ فونز کے حوالے سے جنوبی کورین کمپنی سام سنگ کو سب سے بڑی کمپنی مانا جاتا ہے۔ایپل کے جن 12 ملازمین کو گرفتار کیا گیا، ان پر الزام تھا کہ انہوں نے گزشتہ برس کمپنی کی انتہائی حساس معلومات کو عام کیا۔امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ایپل نے اس بات کی تصدیق کردی کہ معلومات افشاں کرنے والے 29 میں 12 ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا۔کمپنی کی جانب سے بیان میں کیا گیا کہ جن افراد کو معلومات کو افشاں یا عام کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، وہ کمپنی کی ملازمت سے فارغ نہیں کیے جائیں گے، تاہم ان پر سنگین اقدامات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔کمپنی کے مطابق جن 12 ملازمین کو گرفتار کیا گیا، ان میں ایپل کے ملازمین کے علاوہ کنٹریکٹر اور سپلائی چین کے پارٹنر بھی شامل ہیں۔ساتھ ہی کمپنی نے اپنے تمام ملازمین کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کمپنی کی پالیسی کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، اس لیے ادارے کی حساس معلومات کو افشاں یا عام کرنے سے گریز کیا جائے۔واضح رہے کہ ایپل کے 29 ملازمین، کنٹریکٹر اور سپلائی چین کے پارٹنرز پر الزام ہے کہ انہوں نے 2017 میں مختلف صحافیوں اور سوشل میڈیا بلاگرز کو کمپنی کے آنے والے سافٹ ویئرز سے متعلق معلومات فراہم کی۔ایپل کے آنے والے سافٹ ویئر کی معلومات عام ہونے کے بعد کمپنی نے تحقیقات کی تھی، جس کے تحت 29 افراد کو معلومات عام یا افشاں کرنے میں ملوث پایا گیا تھا۔اب ان 29 میں سے 12 ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن کے خلاف امریکی جرائم قوانین کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔اگر ملازمین پر الزام ثابت ہوگیا تو انہیں جیل قید اور جرمانے کی سزا ہوگی، تاہم ان کی ملازمت ختم نہیں ہوگی۔

مزید :

عالمی منظر -