لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کا خلیفہ حفتر سے ٹیلیفون پر رابطہ

لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کا خلیفہ حفتر سے ٹیلیفون پر رابطہ

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے لیبیا کے لیے خصوصی ایلچی غسّان سلامہ نے لیبیا کی فوج کے سربراہ جنرل خلیفہ حفتر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور لیبیا کی عمومی صورت حال اور سیاسی پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق خصوصی طور پر لیبیا کی سپورٹ کے لیے مقرر اقوام متحدہ کے مشن نے کہاکہ گفتگومیں لیبیا کی عمومی صورت حال اور سیاسی پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاہے ،تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

مزید : عالمی منظر