ہنگری کے الیکشن کے حتمی نتائج کی تصدیق

ہنگری کے الیکشن کے حتمی نتائج کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بڈاپسٹ (آن لائن)ہنگری کے الیکشن کمیشن نے بارہ اپریل کو ہونے والے پارلیمانی الیکشن کے حتمی سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ان نتائج کے مطابق قدامت پسند وزیر اعظم وکٹور اوربان کی فیدس پارٹی کو 133 نشستوں پر کامیابی ملی ہے۔ یوں 199 نشستوں والی ملکی پارلیمان میں اوربان کی سیاسی پارٹی کو قطعی اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔ مہاجرت مخالف سیاستدان اوربان مسلسل تیسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہوں گے۔
قطعی اکثریت حاصل ہونے کے نتیجے میں اب اوربان نئے قانون سازی اور آئینی ترامیم بھی کر سکیں گے۔

مزید :

عالمی منظر -