زہریلا کیمیکل روس میں تیار نہیں ہوا تھا، وزیر خارجہ

زہریلا کیمیکل روس میں تیار نہیں ہوا تھا، وزیر خارجہ

ماسکو(این این آئی)روسی وزیر خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ سکرپل اور ان کی بیٹی کو جس زہریلے کیمیکل سے حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا، وہ امریکا، برطانیہ یا کسی نیٹو رکن ملک میں تیار کیا گیا تھا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیرگئی لاوروف نے کہا کہ انہیں خفیہ معلومات ملی ہیں، جس کے تحت سوئس لیب میں اس مواد کے تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ یہ بی زیڈکیمیکل روس یا سابق سوویت یونین میں تیار نہیں کیا گیا تھا۔ سوئس لیب نے روسی وزیر خارجہ کے اس بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...