نیلسن منڈیلا کے نام پر بنی یادگار نے سیاحوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا

نیلسن منڈیلا کے نام پر بنی یادگار نے سیاحوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا

جوہانسبرگ(آئی این پی)جنوبی افریقہ میں سابق صدر نیلسن منڈیلا کے نام پر بنی یادگار نے سیاحوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ میں سابق صدر نیلسن منڈیلا کے نام پر بنی یادگار، سیاحوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیتی ہے۔قریب سے دیکھیں تو آڑھے ترچھے ستون ہیں لیکن جوں ہی دور ہوتے جائیں، تو نیلسن منڈیلا کی تصویر واضح ہوتی جاتی ہے۔

یہ یادگار اس مقام پر تعمیر کی گئی ہے جہاں ساٹھ کی دہائی میں نیلسن منڈیلا کو گرفتار کیا گیا تھا۔وہ 27 برس جیل میں گزارنے کے بعد باہر آکر جنوبی افریقہ کے صدر بن گئے تھے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...