غیر قانونی مہاجرت کو فروغ دینے کی خاطر آن لائن سرگرمیوں میں واضح اضافہ

غیر قانونی مہاجرت کو فروغ دینے کی خاطر آن لائن سرگرمیوں میں واضح اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برسلز(این این آئی)یورپی مائیگرنٹ اسمگلنگ سینٹرنے کہاہے کہ غیر قانونی مہاجرت کو فروغ دینے کی خاطر آن لائن سرگرمیوں میں واضح اضافہ ہوا ہے اور یوں یہ بحران زیادہ پیچیدہ ہو گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں قانون نافذ کرنے والی یورپی ایجنسی یوروپول کی طرف سے قائم کردہ یورپی مائیگرنٹ اسمگلنگ سینٹر (ای ایم ایس سی) نے کہاکہ 2016 میں سوشل میڈیا کے ایک ہزار ایک سو پچاس اکاؤنٹس پر شبہ تھا کہ وہ انسانوں کے اسمگلروں نے بنائے تھے۔2015کے مقابلے میں2016 میں ایسے اکاؤنٹس میں87 فیصد اضافہ ہوا تھا۔یورپی مائیگرنٹ اسمگلنگ سینٹر (ای ایم ایس سی) کی طرف سے جاری کردہ ان اعدادوشمار کے تناظر میں یورو پول نے سماجی رابطوں کے ذریعے انسانی اسمگلنگ کرنے کے عمل کو ای اسمگلنگ کا نام دیا۔ای ایم ایس سی کے مطابق غیر قانونی مہاجرت کو فروغ دینے کی خاطر آن لائن سرگرمیوں میں واضح اضافہ ہوا ہے اور یوں یہ بحران زیادہ پیچیدہ ہو گیا ہے۔اس سینٹر کی ایک رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مجرمانہ گروہ بغیر کسی رکاوٹ کے سوشل میڈیا کی متعدد ویب سائٹس کا استعمال کر رہے ہیں۔ یورپی یونین رکن ممالک کی سرحدوں کے تحفظ کی ایجنسی فرونٹیکس نے بھی کہا کہ یہ گروہ آن لان کھلے عام انسانوں کی اسمگلنگ کی تشہیر کرتے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -