روس کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی ضرورت ہے، جرمن صدر

روس کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی ضرورت ہے، جرمن صدر

برلن (آن لائن)جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر نے کہا ہے کہ وہ سکرپل کیس کی وجہ سے روس اور مغرب کے مابین تعلقات میں خرابی پیدا ہونے پر تحفظات رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ ان باہمی تعلقات میں بہتری کی خاطر نئی سفارتی کوششوں کے حق میں ہیں۔ ایک اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ روسی صدر پوٹن سے قطع نظر تمام روس کو ’دشمن‘ قرار نہیں دینا چاہیے۔ سابق روسی جاسوس سیرگئی سکرپل اور ان کی بیٹی ڑولیا پر برطانیہ میں ہوئے کیمیکل حملے کی وجہ سے روس اور مغربی ممالک کے مابین ایک سنگین سفارتی بحران پیدا ہو چکا ہے۔

مزید : عالمی منظر