مالی میں امن فوجیوں پر حملہ، ایک سپاہی ہلاک ،10 فرانسیسی فوجی زخمی

مالی میں امن فوجیوں پر حملہ، ایک سپاہی ہلاک ،10 فرانسیسی فوجی زخمی

ٹمبکٹو(این این آئی)مالی میں فرانس اور اقوام متحدہ کے امن مشن پر حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ جنگجوؤں نے یہ کارروائی ٹمبکٹو میں امن فوجیوں کا بھیس بدل کر سر انجام دی۔ بتایا گیا کہ اس حملے میں دو کار بم حملے اور درجنوں راکٹ فائر کے گئے۔ مالی کی حکومت نے بتایا کہ اس کارروائی کی وجہ سے اقوام متحدہ کا ایک امن سپاہی ہلاک جبکہ دس فرانسیسی فوجی زخمی ہوئے۔ سن دو ہزار تیرہ سے ایسے حملوں کے نتیجے میں مالی میں تعینات اقوام متحدہ کے 162 امن فوجی اور دیگر اہلکار مارے جا چکے ہیں۔

مزید : عالمی منظر