بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک قانون ساز کو ایک نوجوان لڑکی کو اغوا کرنے اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی فیڈرل بیورو آف انوسٹیگیشن کے ترجمان ابھیشیک دیال نے اس پیش رفت کی تصدیق کر دی اورایک بیان میں کہاکہ کلدیپ سنگھ سینگار کو اتر پردیش کے صدر مقام لکھن سے پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا گیا تاہم کلدیپ سنگھ سینگار پچھلے سال متعلقہ لڑکی کے اغوا اور آبرو ریزی کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...