کشمیری قیدیوں کووادی اور بھارت کی جیلوں میں امتیازی سلوک کا سامنا

کشمیری قیدیوں کووادی اور بھارت کی جیلوں میں امتیازی سلوک کا سامنا

سری نگر(کے پی آئی) کشمیری قائدین شبیر احمد شاہ، ڈاکٹر غلام محمد بٹ، الطاف احمد شاہ، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، راجہ معراج الدین کلوال، نعیم احمد خان، شاہد الاسلام، شاہد یوسف، فاروق احمد ڈار، ظہور احمد وٹالی، محمد اسلم وانی، مسرت عالم بٹ، محمد یوسف میر، غلام محمد خان سوپوری، میر حفیظ اللہ، محمد یوسف فلاحی امیرِ حمزہ شاہ، شکیل احمد یتو، محمد رفیق گنائی مقبوضہ کشمیر اور بھارت کی جیلوں میں امتیازی سلوک کا سامنا ہے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس گ کے مطابق کشمیر رہنماوں کوطبی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے ۔

۔ ناقص غذا دی

جاتی ہے ترجمان کے مطابق عمر قید گزارنے والے اسیران بے تقصیر ڈاکٹر شفیع شریعتی، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، مقصود احمد، غلام قادر بٹ، منظور احمد اور نذیر احمد وغیرہ جملہ اسیران زندان کی حالتِ زار پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینٹرل جیل سرینگر سے لے کر تہاڑ جیل کی تنگ وتاریک جیل کوٹھریوں تک اسیران زندان کو بدترین قسم کی سیاسی انتقام گیری کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ا

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...