بیجنگ: پاکستانی طلباء کی ثقافتی شو میں دل موہ لینے والی پرفارمنس

بیجنگ: پاکستانی طلباء کی ثقافتی شو میں دل موہ لینے والی پرفارمنس

بیجنگ (اے پی پی)بیجنگ میں پاکستانی طلباء نے ثقافتی شو کے دوران دل موہ لینے والی پرفارمنس سے حاضرین کو مسحور کر دیا ۔ پاکستانی طلباء نے اتوار کو بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں صوبوں کے روائتی ملبوسات میں لڈی اور خٹک ڈانس پیش کیا جس پر تمام حاضرین بھی جھوم اٹھے اور جواں سال پاکستانی طلباء کی پرفارمنس کی دل کھول کر داد دی ۔ بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے اپنے تمام طلباء کے لئے ثقافتی دن منائے جانے کا اہتمام کیا جس کے دوران مختلف ممالک کے زیر تعلیم وزیر تربیت طلباء نے اپنے ممالک کی ثقافت کو اجاگر کیا اور فوڈ ، لباس، علاقائی رقص ،پرفارمنگ فنوں اور موسیقی و غیرہ کو اجاگر کیا ۔ بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں ثقافتی دن کے موقع پر روس ، پولینڈ ، جرمنی ، فرانس ، قزاخستان مصر اور افریقی ممالک کے طلباء نے بھی پرفارم کرتے ہوئے اپنے ثقافتی ٹیلنٹ اور صلاحیتوں کا مظاہر کیا اور اپنے اپنے ممالک کی موسیقی ، نغمے اور سازینوں کی مدد سے دھنیں وغیرہ پیش کیں ۔

پاکستانی طلباء نے پاکستانی کھانے پینے کی اشیاء پکوڑوں ، سموسوں اور بریانی وغیرہ کا سٹال لگایا جس کو خوب پ پزیرائی ملی ۔ پاکیستانی پرفارمنس اور سٹال کے آرگنایزر نے بتایا کہ پاکستانی فوڈ ، مہندی ، رقص اور روائیتی علاقائی ڈانس تمام حاضرین نے بے حد پسند کئے اور چین میں پاکستانی ثقافت بھی مقبول ہو رہی ہے ۔ واضح رہے کہ بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں 2200 سے زائد غیر ملکی طلباء مختلف ٹریڈز میں زیر تعلیم ہیں جبکہ پاکستان کے 170 طلباء بھی زیر تعلیم ہیں ۔

مزید : عالمی منظر