مراد شاہ کی عمران خان کو سندھ کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے کی پیشکش

مراد شاہ کی عمران خان کو سندھ کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے کی پیشکش

سیہون شریف(آئی این پی ) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے عمران خان کو سندھ میں کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے کی بھی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کا موسم قریب آتے ہی برساتی مینڈک باہر نکل آئے ہیں، مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں سندھی عوام کے حقوق غصب کئے۔سیہون شریف میں تقریب کے دوران پارٹی کارکنوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے سوائے وعدوں کے اور کچھ نہیں کیا، اب شہباز شریف کس منہ سے سندھ کے دورے کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر عمران خان کو سندھ میں کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے کی بھی پیشکش کر دی۔

مزید : کراچی صفحہ اول