عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان کے دورہ بونیر کی جھلکیاں

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان کے دورہ بونیر کی جھلکیاں

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان 14 سال بعد بونیر کے دورے پر ائے ۔ امبیلہ کے مقام پر پارٹی کے ضلعی قائدین اور امیدواروں نے مرکزی رہنماؤں کا استقبال کیا اور انہیں ایک بڑے جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ لایا ۔صوبائی صدر امیر حیدر خان ہو تی ،مرکزی صدر اسفندیار خان جلسہ میں شرکت سے قبل پارٹی کے صوبائی جائنٹ سیکرٹری نثارخان اف کڑپہ کے رہائش گاہ گئے اور پارٹی امیدواروں سے خصوصی ملاقات کی ۔کالج گروانڈ سواڑی میں بونیر کی تاریح میں زبردست جلسہ کے انعقاد سے اے این پی نے اپنی قوت کا مظاہر ہ کیا

۔۔نیشنل میڈیا نے جلسہ کو بھر پور کویج دی اور جلسہ کو براہ راست دکھایا

۔۔جلسہ گاہ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور واک تھر و گیٹ لگائے گئے تھے ۔ڈی پی او بونیر نے خود سیکورٹی کے انتظامات چیک کرتے رہے

۔۔۔مرکزی صدر اسفندیار خان اور صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے عمران خان اور صوبائی حکومت پر کھل کر تنقید کی ۔

۔۔۔جلسہ گاہ پارٹی کے سسرخ جھنڈوں اور بینرز سے سجایا گیا تھا ۔

۔۔اسفندیار ولی خان نے پختون قوم سے اپیل کی کہ وہائندہ الیکشن میں اے این پی کا بھر پور ساتھ دے ۔

۔۔جلسہ گاہ میں اے این پی کے کارکن جلوسوں کی شکل میں شرکت کرتے رہے ۔۔

ڈی جے بٹ کے خدمات حاصل کئے گئے تھے ۔جو پشتوں میں اے این پی کے ترانے گاتے رہے اور کارکنوں کو گرماتے رہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...