عمران خان آج تحصیل تخت بھائی میں ریلوے گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

عمران خان آج تحصیل تخت بھائی میں ریلوے گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

مردان ( بیورورپورٹ ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج پیر کے روز 2بجے تحصیل تخت بھائی کے علاقہ ہاتھیان کے تاریخی ریلوے گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے عمران خان بنی گالہ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر آئیں گے ان کے ہمراہ پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین سمیت دیگر قائدین بھی ہوں گے جبکہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک اورصوبائی وزیر پارٹی کے مرکزی چیئرمین سے قبل جلسہ گاہ پہنچیں گے جلسے میں علاقہ کی سیاسی شخصیت اورسابق ایم این اے سرفرازخان اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے جلسے کے لئے رات گئے تک تیارریاں جاری تھیں زمین سے بیس فٹ اونچا کنٹینروں پر مشتمل سٹیج تیار کرلیاگیاہے جبکہ ہزاروں کرسیاں بھی پنڈال میں رکھی گئی ہیں خیبرپختون خوا میں تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد عمران خان کا یہ پہلا سیاسی جلسہ ہوگا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...