عام انتخابات میں ایم ایم اے کامیابی حاصل کریگی‘ مولانا فضل الرحمان

عام انتخابات میں ایم ایم اے کامیابی حاصل کریگی‘ مولانا فضل الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ (محمدعثمان یوسفزئی سے) متحدہ مجلس عمل پاکستان کے صدر اور جمعیت علماء اسلام کے مرکزی آمیر مولانا فضل الرحمان کی ضلعی آمیر ملاکنڈ اور سابق سنیٹر صاحبزادہ خالد جان کے رہائش گاہ سخاکوٹ آمد اور پارٹی قائدین سے ملاقاتیں کئے ۔ اس دوران ننھا پروفیسر حماد صافی نے بھی والد سمیت مرکزی آمیر سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ضلعی آمیر و سابق سنیٹر صاحبزادہ خالد جان ، ضلع مردان کے آمیر و سابق ایم این اے مولانا محمد قاسم خان ، مفتی شفیع خان ، رحمانی گل ، ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیرخان ،حافظ نعیم خان ، صاحبزادہ محمد علی جان ، خیبر پختونخواہ کے سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان اور عبد الوہاب بھی موجود تھیں ۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم آئین پاکستان کے ساتھ ہیں اور کسی غیر آئینی تحریک کا حصہ نہیں بننا چاہتے ۔ہم اپنے نظریے کے ساتھ ہیں اورہمیشہ رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کسی ایسے تحریک کی حمایت نہیں کریگی جو آئین پاکستان کے خلاف ہوگی ۔ عام انتخابات میں ایم ایم اے کی کامیابی سے خوفزدہ مخالفین ایم ایم اے کی کامیابی اور ناکامی کی فکر چھوڑ کر اپنی فکر کریں ۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک لوگوں کو ووٹ دینے کا حق کس کی طرف اشارہ ہے ؟ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عام انتخابات میں ایم ایم اے کامیابی حاصل کریگی جس کے لئے کارکن بھر پور تیاریاں کریں ۔ مرکزی آمیر نے صاحبزادہ ہاؤس سخاکوٹ میں رات گزاری ۔ملاقات کے دوران مرکزی آمیرنے ننھے پروفیسر حماد صافی کے مذید کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی ۔