خوازہ خیلہ‘ بیوی کو قتل کرنے کے بعد پولیس اہلکار نے خودکشی کر لی

خوازہ خیلہ‘ بیوی کو قتل کرنے کے بعد پولیس اہلکار نے خودکشی کر لی

خوازہ خیلہ(نمائیندہ پاکستان) خوازہ خیلہ باغ ڈھیرئی میں پولیس اہلکار نے بیوی کو گولی مارنے کے بعد خودکشی کرلی، بیوی موقع پر جان بحق جبکہ پولیس اہلکار کو زخمی حالت میں سیدو شریف ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ پوسٹ مارٹم کیلئے خوازہ خیلہ کیٹگری سی ہسپتال میں کوئی لیڈی ڈاکٹر موجود نہ ہونے کی وجہ سے لواحقین کا شدید ردعمل ،مقدمہ درج پولیس زرائع کے مطابق خوازہ خیلہ کے گاؤں باغ ڈھیرئی کا رہائشی پولیس اہلکار اشرف علی ولد عالم دوست نے اپنے بیوی مسماۃ(ک) کوکمرے کے اندر پستول سے فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد اپنے آپ پر بھی فائرنگ کی جو شدید زخمی ہونے کے بعد سیدو ہسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا،مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال خوازہ خیلہ لائی گئی تو ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کے وجہ سے لاش کافی دیر تک پڑی رہی جس پر لواحقین سراپا احتجاج بن کر میڈیا کے سامنے روپڑے بعد میں میاں بیوی کے پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالہ کردیا،یاد رہے کہ اشرف علی تھانہ مدین میں تعینات تھے اور تقریباً پانچ مہینے پہلے شادی ہوئی تھی۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...