متحدہ کی رکن سندھ اسمبلی سمیتا افضال پی ایس پی میں شامل

متحدہ کی رکن سندھ اسمبلی سمیتا افضال پی ایس پی میں شامل

کراچی(اسٹاف رپورٹر )ایم کیوایم کی وکٹیں گرنے کا تسلسل جاری ہے اتوار کو ایک اور وکٹ گرگئی۔خاتون رکنِ سندھ اسمبلی سمیتا افضال پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئی ہیں۔پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کی خاتون رکنِ سندھ اسمبلی سمیتا افضال نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، سمیتا افضال ایم کیو ایم کی جانب سے مخصوص نشست پر کامیاب ہوئی تھیں۔اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہاکہ صبح چھ بجے فاروق ستار نے ایک پریس کانفرنس کی اور ایک ڈوبتے ہوئے شخص نے تنکے کا سہارا لینے کی کوشش کی، الزام لگایا گیا کہ ہم نے دباؤ ڈال کر لوگوں کو اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کی، کیا ایم کیو ایم کے درمیان لڑائی پی ایس پی کی وجہ سے ہو رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ جب یہ لوگ آپس میں لڑ رہے تھے ہم نے اس پر ایک لفظ نہیں بولا، چاہتے تو ان کے پرخچے اڑا سکتے تھے تاہم اب ایم کیو ایم کے لوگ ایک ایک کرکے اسے چھوڑ کر چلے گئے۔

مزید : کراچی صفحہ اول