3 دیہات کو سازش کے تحت چار باغ فیڈر میں شامل کیا گیا ‘ علی بخش

3 دیہات کو سازش کے تحت چار باغ فیڈر میں شامل کیا گیا ‘ علی بخش

خوازہ خیلہ(نمائیندہ پاکستان) ویلج کونسل بانڈئی گاشکوڑ کے ناظم علی بخش عرف طوطا نے کہا ہے کہ یہ کہا کا انصاف ہے کہ تحصیل خوازہ خیلہ کے تین گاؤں ،بانڈئی ،گاشکوڑ اور بیراڑئی کو ایک سازش کے تحت چار باغ فیڈر میں شامل کیا گیا ہے ،جس سے علاقے کے لوگوں کو بجلی کے متعلق معمولی کام کیلئے چارباغ جانے پر مجبور ہوتے ہیں حالانکہ تحصیل خوازہ خیلہ میںSDO ،ROاورXEN کے دفاتر موجود ہیں لیکن ان کے باوجود یہاں کے عوام چار باغ جاتے ہیں جس پر عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں انہوں نے محکمہ واپڈا کے بالا افسران سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ویلج کونسل بانڈئی کو چارباغ فیڈر سے الگ کرکے خوازہ خیلہ فیڈر میں شامل کیا جائے ،اگر ہمیں انصاف نہیں ملا تو یہاں کے عوام احتجاج پر مجبور ہو جاینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر