ڈی آر سی کا کردار ہمیشہ کلیدی رہا ہے‘ شہزاد بخاری

ڈی آر سی کا کردار ہمیشہ کلیدی رہا ہے‘ شہزاد بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی (نما ئندہ پاکستان) عوام کو درپیش معمولی نوعیت کے مسئلے مسائل کا بلامعاوضہ اور فوری حل کے لیے علاقائی تنازعات حل کونسل (DRC )کا کردار نہ قابل فراموش اہمیت کا حامل ہیں۔تنازعات حل کونسل (DRC )کے ممبران عوام الناس کے مابین تنازعات کی صورت میں غیر جانبدرانہ اور شفافیت سے فیصلہ کراتے ہوئے دونوں فریقین کو فوری انصاف فراہم کرتے ہیں۔تنازعات حل کونسل (DRC )کے شفاف فیصلوں کونہ صرف وطن عزیز کی معزز عدالتیں احترام کی نظر سے دیکھتی ہیں بلکہ انٹر نیشنل سطح پر بھی انہیں بے حد پزیرائی حاصل ہوئی ہیں۔تنازعات حل کونسل کی کاوشوں کی بدولت جائیداد اور دیگر تنازعات میں خونی تصادم ہونے سے پہلے انہیں خوش اسلوبی سے حل کر لیا جاتا ہیں۔ چاروں تنازعات حل کونسلز (DRCs )سود کے خاتمے کے لیے آپنا بھر پور موثر کردار ادا کریں ۔ضلعی پولیس سربراہ سید شہزاد ندیم بخاری (PSP)کا ضلع بھر کے تنازعات حل کونسلز (DRCs )کے ساتھ میٹنگ کے دوران خطاب تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ سید شہزاد ندیم بخاری ( PSP) کے ذاتی دلچسپی اور خصوصی احکامات پر ضلع بھر کے چاروں تنازعات حل کونسلز(DRCs )کے ساتھ ایک خصوصی تعارفی میٹنگ منعقد کی گئی ۔اس موقع پر ASP کینٹ سرکل اویس شفیق ،چاروں تنازعات حل کونسلز (DRCs )کے چیئرمین،ممبران ،محرران بھی موجود تھے ۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ سید شہزاد ندیم بخاری (PSP)نے کہا کہ تنازعات حل کونسلز (DRCs )عوام الناس کو بلا معاوضہ خدمات فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔غریب عوام کے معمولی نوعیت کے مسئلے مسائل میں فوری انصاف فراہم کرنے میں تنازعات حل کونسلز(DRCs )کا کردار ناقابل فراموش آہمیت کاحامل ہیں۔تنازعات حل کونسلز (DRCs )میں عوام میں سے ہی معزز شرفاء اور تعلیم یافتہ افراد چناؤ کے زریعے منتخب ہو کر فی سبیل اللہ عوامی خدمات سرانجام دیں رہے ہیں۔ضلعی پولیس سربراہ سید شہزاد ندیم بخاری (پی ایس پی) نے مزید کہا کہ قرآن میں اللہ تعالی فرماتا ہے کہ سودخور براہ راست اللہ تعالی کے ساتھ مدِمقابل آجاتا ہیں۔ تنازعات حل کونسلز(DRCs )ممبران علاقوں میں سود کے خاتمے کے لیے آپنا بھر پور موثر کرداد کریں۔تنازعات حل کونسلز (DRCs )کودرپیش ضروریات کے حل کے لیے ایک میکنیزم وضح کر رہے ہیں۔تنازعات حل کونسلز (DRCs )کی جانب سے ہر دو مختلف فریقین کو جاری شُدہ سمن کی DFCs کے زریعے فی الفور تعمیل عمل میں لائے جائے گی ۔تنازعات حل کونسلز (DRCs )عوام الناس کومعمولی نوعیت کے مسئلے مسائل میں غیر جانبدارانہ رہتے ہوئے شفاف اور فوری انصاف فراہمی یقینی بنائے۔بہترین اور نمایاں کارکردگی کے حامل تنازعات حل کونسلز (DRCs )کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامی ٹرافی سے نوازا جائے گا۔