چارسدہ جوڈیشل کمپلیکس میں لائرز کلرک ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل‘ نہار گل صدرمنتخب

چارسدہ جوڈیشل کمپلیکس میں لائرز کلرک ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل‘ نہار گل ...

چارسدہ (بیورو رپورٹ ) چارسدہ جوڈیشل کمپلیکس میں لائر ز کلرک ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل۔ نہار گل صدر، اعزاز احمد نائب صدر ، دلاور خان جنرل سیکرٹری ، امداد اللہ جائنٹ سیکرٹری ، شکیل پریس سیکرٹری جبکہ گل بہادر فنانس سیکرٹری منتخب ۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ جو ڈیشل کمپلکس میں لائرز کلرک ایسوی ایشن کے انتخابات زیر نگرانی ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن چارسدہ منعقد ہوئے جس میں نہار گل صدر، اعزاز احمد نائب صدر ، دلاور خان جنرل سیکرٹری ، امداد اللہ جائنٹ سیکرٹری ، شکیل پریس سیکرٹری جبکہ گل بہادر فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر مجیب الرحمان خان ایڈوکیٹ نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...