مردان ،زائرین کی بس کو حادثہ 1شخص جاں بحق،20زخمی

مردان ،زائرین کی بس کو حادثہ 1شخص جاں بحق،20زخمی

مردان (بیورورپورٹ) پشاور سے پیربابا زیارت کے لئے جانے والے زائرین کی بس رستم کے مقام پر بریک ہونے کے باعث حادثہ کی شکارہوگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق جبکہ 20کے قریب زخمی ہوگئے زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں علاج ومعالجے کے لئے منتقل کردیاگیاجن میں تین کی حالت نازک بیان کی گئی ہے پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق زائرین پشاور کے علاقہ سربند سے پیربابا زیارت کے لئے جارہے تھے ان کی بس جونہی رستم کے پہاڑی سلسلے ناٹیان پہنچی تو موڑ کاٹتے ہوئے اس کی بریک فیل ہوگئی جس کے باعث بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں55سالہ وسیم گل جان بحق جبکہ دودرجن کے قریب زخمی ہوگئے زخمیوں میں رحمان اللہ ولد عبدالجلیل ،ملنگ ولد لیاقت ،فہیم ولد گوہر ،حسین ولد جانباز ،رمضان ولد راز محمد،عمران ولد نظر محمد ،رفاقت ولد مقبول شاہ ،اعزاز ولد عمرازطاہر ،حمزہ ،تمجید ،داود ،شیراز ،نعمان ،آصف اوردیگر شامل ہیں ریسکیو کی ٹیموں نے امدادی سرگرمیاں شروع کی اور بس میں پھنسے زائرین کو نکال کر شہر کے ڈی ایچ کیو او رایم ایم سی ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت نازک بیان کی گئی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر