پاکستان زندہ باد مومنٹ کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد

پاکستان زندہ باد مومنٹ کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)خیبر ایجنسی جمرود باب خیبر کے مقام پر پاکستان زندہ باد مومنٹ کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقادریلی جمرود باب خیبر سے شروع ہوکر لنڈی کوتل باچاہخان چوک پر اختتام پذیر ہوئی.ریلی میں سینکڑوں گاڑیاں شامل تھی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عتیق اللہ ،ملک سید غا جان کوکی خیل خیبر سپورٹس کلب کے صدر معراج الدین شینواری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور ہم اپنے ملک کی حفاظت کرنا جانتے ہیں انکی خاموشی کو ہماری بزدلی نہ سمجھی جائے جب انکاا ملک دہشت گردی کے لپیٹ میں تھا اور عوام اور سیکیورٹی فورسز کے جوان شہید ہورہے تھے اب جب علاقے میں امن قائم ہو گیا تمام مکاتب فکر کے لوگ ایک پیچ پر ہیں تو اس دوران کچھ لوگوں کا ٹولا نکل کر عوام اور فورسز کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ملک میں ایک بار پھر انتشار پھیلانے کی مذموم سازش کو ہوا دینے کی راہ ہموار کررہے ہیں جس کو وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے مقررین نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں عوام اور فورسز کے جوانوں نے ملک کی خاطر خون کے نظرانے پیش کرکے شہید گئے ہیں اور اب کچھ لوگ نکل کر حقوق کی باتیں کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور ملک کی امن کی خاطر اپنے جانوں کے نزرانے پیش کئے ہیں جس کو پوری دنیا سلام پیش کرتے ہیں مقررین نے کہا قبائل محب وطن ہیں اور ملک کے دفاع کے کے لئے ہر وقت قربانیاں دینے کیلئے تیار ہیں مقررین نے کہا کہ حکومت قبائلی عوام کو روزگار کے موقع فراہم کریں تاکہ ان کے مشکلات میں کمی آسکے.پاکستان زندہ باد ریلی میں امریکہ اور انڈیا کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی. پاکستان زندہ باد ریلی کے شرکاء طورخم بارڈر تک گئے اور وہاں پر پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا دئیے

مزید : پشاورصفحہ آخر