تخت بھائی‘ سول انجینئر کا قتل‘ نعش پھینک کر ملزمان فرار

تخت بھائی‘ سول انجینئر کا قتل‘ نعش پھینک کر ملزمان فرار

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر ) پشاور سے بٹ خیلہ جانے والے سول انجینئر کو نا معلوم ملزمان نے قتل کر کے اس کی لاش تخت بھائی کے قریب آبازئی کنال شاہ نور پل میں پھینک کر تاریکی میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ تھانہ سا ڑو شاہ پو لیس نے مقتول کے ما موں کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو لو احقین کے حوالے کرکے بٹ خیلہ ملاکنڈ ایجنسی کے لیئے روانہ کر دیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق بٹ خیلہ ملاکنڈ ایجنسی سے تعلق رکھنے والا25 26/سا لہ سول انجینئر محمد حیات ولد محمداسلام گزشتہ شام پشاور سے اپنے گھر واپس جا رہے تھے اس دوران گھر والوں کے ساتھ کئی بارمو بائل فون پر رابطہ بھی کیا تاہم تخت بھائی کے علاقے سری بہلول پہنچنے پر ان کا مو بائل رابطہ اچانک منقطع ہو گیا کہ صبح ان کی قتل شدہ لاش آبا زئی نہر میں علاقہ شاہ نور پل سے ملی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اس کی مو ت سر پر گولی لگنے سے واقع ہو ئی ۔ نا معلو م ملزمان نے قتل کرنے کے بعد اس کی لاش نہر میں بہا دی تھانہ سا ڑو شاہ پو لیس نے مقتول کے ما موں حیات ضمیر ولد جمعہ خان سکنہ بٹ خیلہ (ملاکنڈ ایجنسی )کی رپورٹ پربا ریک بینی سے تفتیش شروع کر دی آخری اطلا عات تک وجہ قتل معلوم نہ ہو سکا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کی لاش آبائی گا ؤں روانہ کردی گئی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر