وفاق المدارس کے امتحانات شروع‘ ساڑھے تین لاکھ طلبہ وطالبات کی شرکت
پشاو ر(سٹاف رپورٹر) ملک بھر میں وفاق المدارس کے امتحانات شروع ساڑھے تین لاکھ طلبہ وطالبات کی شرکت۔17ہزار676افراد پر مشتمل امتحانی عملہ امتحانی عمل کی نگرانی کررہا ہے۔صوبہ خیبر پختونخوا میں 1لاکھ 47ہزار طلبہ وطالبات امتحان دے رہے ہیں۔ صوبہ بھر میں 812امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں ۔7ہزار 535افراد پر مشتمل عملہ صوبے میں امتحانی عمل کی نگرانی کر رہا ہے ۔صوبے کے تما م سنٹروں میں یکسوئی کے ساتھ پرچے جاری ہیں۔ مرکزی نائب وفاق المدارس صدر مولانا انوارالحق کی پشاور میں مختلف امتحانی سنٹروں کے دورے کے موقع پر گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں وفاق المدارس کے امتحانات شروع ہوگئے ہیں ۔ مرکزی نائب صدر وفاق المدارس ونائب مہتمم دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک مولانا انوارالحق نے پشاور میں مختلف سنٹروں کا معائنہ کیا اور وفاق کے امتحانی نظام کے شفاف اور بے داغ روایت کو قائم رکھنے میں نگران عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے اکابر کے مزاج کو اپنانے کی ضرورت پر بھی زوردیا۔اور اعلی حکومتی شخصیات اور صحافیوں کو کھلے عام دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے وفاق المدارس کے امتحان کو تمام عصری اداروں کے لیے قابل تقلید قرار دے۔ کہا کہ وفاق المدارس مدارس کے لیے ایک ڈھال ہے ۔کراچی تاچترال ایک ہی نصاب میں ایک ہی وقت میں پرچہ کھولاجاتا ہے۔ ایک ہی نصاب کے ذریعے ہم نے امیر وغریب کا فرق ختم کیا ہے۔