نوجوان ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں:محمد علی شاہ

نوجوان ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں:محمد علی شاہ

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ )ممبر صوبائی اسمبلی اور چئیر مین ڈیڈک کمیٹی سید محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر نوجوان طبقہ کو اخلاقی دائرہ اختیار میں رہ کر سیاسی کردار ادا کرنے کا بھرپور موقع دیگی ۔نوجوان ہی ملک و قوم کا آثاثہ ہے اور ان سے عوام کے خدمت کے لئے بھرپور کام لیا جائیگا۔ پی ٹی آئی نے نوجوانوں کودھوکہ دیاجبکہ پیپلز پارٹی عملی اقدمات پر یقین رکھتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اول خان بانڈہ کوپر میں حاجی زرین خان کی خاندان سمیت پی پی پی میں شمولیت کے موقع پر اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر مومن خان،حاجی محمد رسول، میاں گل اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر تحصیل ناظم عبدالرشید بھٹو سمیت دیگر پارٹی راہنماء بھی موجود تھے۔ایم پی اے سید محمد علی شاہ نے کہا کہ ہمیشہ سے ایک دوسرے کے پیچھے نماز نہ پڑھنے والے سیاسی مولویوں نے اقتدار کے حصول کے لئے اتحاد کرلیا ہے لیکن وہ ماضی کی طرح عوام کو دوبارہ دھوکہ نہیں دے سکتے ۔ایم پی اے نے کہا کہ سیاسی مولوی حقیقی شریعت کے نفاذ کے لئے عوام کے سامنے قران پر ہاتھ رکھ لیں تو ہم دستبردار ہونے کو تیار ہیں لیکن ماضی میں ایم ایم اے حکومت میں بحیثیت ایم پی اے رہ کر دعوے سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے نعرے میں ہر گز مخلص نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے پختون قوم کو کھبی اسلام کھبی پختون کے نام پر دھوکہ دیاگیا جبکہ رہی سہی کسر پی ٹی آئی نے پوری کردی جنہوں نے نوجوانوں کو پر فریب نعرہ سے دھوکہ دیا اور عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالات پیپلز پارٹی کے لئے سازگار ہیں اور اقتدار میں آکر نوجوانوں کے فلاح بہبود کے لئے نہ صرف موثر اقدامات کئے جائیں گے بلکہ ان کو اخلاقی دائرہ اختیار میں سیاسی کردار ادا کرنے کے لئے موقع دیا جائیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...