شریف آباد سے لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش کھیتوں سے قتل شدہ برآمد

شریف آباد سے لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش کھیتوں سے قتل شدہ برآمد

مردان (بیورورپورٹ) شہری علاقہ شریف آباد سے لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش کھیتوں سے قتل شدہ برآمد ، نامعلوم ملزمان نے تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کر اور تشدد کرکے بے دردی سے موت کے گھاٹ اتاردیاتھانہ صدر کے علاقہ شریف آبادکے 18 سالہ تیمور ولد سیف الرحمن گز شتہ روز گھر سے غا ئب ہوا اور دوسرے دن بعد ان کی قتل شدہ لا ش علاقہ میا ں گلزار کے کھیتوں سے ملی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق نا معلو م نے ملز ما ن نے نوجوان کو چھریوں کے وار اور تشدد سے قتل کر کے بعدازاں اس کی لاش کھیتوں میں پھنک کر فرار ہو گئے ۔ مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی دریں اثناء واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلع نا ظم مردان حمایت اللہ مایار مقتول کے گھر پہنچ گئے اور متا ثرہ حاندان سے تعز یت کا اظہا ر کیا اس موقع پر ضلع ناظم نے متاثرہ خاندان کو یقین دلایاکہ قاتلوں کو جلد بے نقاب کیا جا ئے گااور ضلعی حکو مت اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا ئے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر