ٹریفک حادثات میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد شدید زخمی

ٹریفک حادثات میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد شدید زخمی

رستم(نمائندہ پاکستان) ٹریفک حادثات میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد شدید زخمی ، ریسکیو1122نے ہسپتال منتقل کر دیئے ۔ واقعات کے مطابق رستم مین چوک کے قریب دو موٹر سائیکلوں کی آپس میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار مبشر اور والدہ مبشر سکنہ ساولڈھیر شدید زخمی ہو گئے ۔ دوسرا واقعہ چار گلی گجرات روڈ پر الطاف آباد کے قریب پیش آیا جہاں بھی دو موٹرسائیکلوں کی آپس میں تصادم کے نتیجے تین افراد صیاد ولد فقیر محمد ساکن مچھی ، عثمان علی ولد شیر اکبر اور حیدر علی ولد شیر محمد ساکنان کوتر پان شدید زخمی ہو گئے ۔ریسکیو1122کو اطلاع موصول ہونے پر ٹیمیں موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان اور مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیئے

مزید : پشاورصفحہ آخر