جسٹس اعجاز احسن کے گھر پر حملہ سازشوں کی کڑی ،شیخ رشید

جسٹس اعجاز احسن کے گھر پر حملہ سازشوں کی کڑی ،شیخ رشید

راوپنڈی(آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جسٹس اعجاز احسن کے گھر پر حملہ سازشوں کی کڑی ہے شاہد خاقان عباسی اور دانیال عزیز نے فیصلوں کے خلاف سازشیں کیں ۔ مریم نواز کہتی ہیں کہ عدلیہ نے فیصلوں کے خلاف باہر نکلیں ۔گزشتہ روز اپنے ایک انٹر ویو کے پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ساری قوم جان چکی ہے کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کے لئے انصاف کا مقابلہ مشکل ہے۔ اس لئے ان لوگوں نے انصاف کا مقابلہ گولیوں سے کرنا شروع کر دیا ہے ۔ ساری قوم عدلیہ اور انصاف کے ساتھ کھڑی ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر حملہ الیکشن پراس کو ڈی ایل کرنے اور انصاف کو روکنے کی سازش ہے ۔ پاکستان کی پوری عوام نے فیصلے کیا ہے کہ عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے جسٹس اعجاز الاحسن نے پانامہ فیصلے میں انصاف کاعلم بلند کیا اور انہوں نے 20 اپریل کو ایف زید ای کے بارے میں بھی لکھا ۔

شیخ رشید

مزید : پشاورصفحہ آخر