جرگہ ممبران کی کاوشوں سے دیرینہ دشمنی شیر و شکر ہو گئے

جرگہ ممبران کی کاوشوں سے دیرینہ دشمنی شیر و شکر ہو گئے

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر ) تخت بھائی انور خان کلے علاقہ شا بیگ میں جر گہ ممبران کی کو ششوں سے گزشتہ بارہ سال سے جاری قتل مقا تلے کے دشمنی کا خاتمہ ہو گیا ۔ فریقین نے جر گہ ممبران کے سامنے قرآن پاک پر حلف اٹھا کر آئندہ کے لیئے پر امن رہنے کا عہد کیا ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقے انور خان کلے شا بیگ فریق اول عبدا لخالق، سلیم خان، رشید خان ، منیر خان، دوست محمد خان اور فریق دوم الف خان ، یعقوب خان، ولی خان، علی خان، پسران حضرت خان کے ما بین جا ئیدا د کے تنا زعے پر گزشتہ بارہ سال سے خونی دشمنی چلی آرہی تھی جس میں ممتاز معا لج ڈا کٹر شیر محمد اور میٹرک کے کمسن طالب علم محمد ذا کر ، لقمہ اجل بن گئے تھے۔ دو نوں فریقین کے در میان دشمنی کے خا تمے کے لیئے جر گہ ممبران حاجی فضل اکبر ، حاجی شیر محمد، حاجی بخت منیر ، امتیاز خان ، ظا ہر شاہ اور گل محمد نے صلح کی کو ششیں کیں جو با ر آور ثا بت ہوئیں۔ اس سلسلے میں ایک بڑی مصا لحتی تقریب منعقد ہو ئی جس میں خیبر پختونخوا کے سابق وزیر خزانہ افتخار خان مہمند، حاجی خان اکبر افریدی ، پیر عظمت خان، ممبر ڈی آر سی حاجی واجد علی ، مفتی شکیل اور سیف الرحمن سمیت عوام نے کثیر تعداد میں شر کت کی ۔ دو نوں فریقین نے جر گہ ممبران کے سامنے قر�آن پاک پر حلف اٹھا کر آئندہ کے لیئے امن اور بھائی چارے کی زندگی بسر کرنے کا عہد کیا ۔ اس موقع پر سابق وزیر خزانہ افتخار خان مہمند نے راضی نامے پر انتہا ئی خو شی اور مسرت کا اظہار کرتے ہو ئے دو نوں فریقین کو مبارکباد دی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...