مذہبی جماعتوں کا اتحاد وقت کا تقاضا ہے :ڈاکٹر عطائالرحمان

مذہبی جماعتوں کا اتحاد وقت کا تقاضا ہے :ڈاکٹر عطائالرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ(نامہ نگار)جماعت اسلامی ضلع مردان کے امیر اور سابق ایم این اے مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ سیکولرازم کا راستہ روکنے کے لئے مذہبی جماعتو کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے21,22اپریل کو مردان میں ارکان،کارکنان کا دو روزہ اجتماع عام اسلامی انقلاب کے لئے نوید ثابت ہوگی اجتماع سے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینٹر سراج الحق اور صوبائی امیر مشتاق احمد خان ایڈوکیٹ خصوصی خطاب کریں گے آئندہ الیکشن میں متحدہ مجلس عمل اسلام دشمن قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریگی اور الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے ملک میں قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کے لئے جدو جہد جاری رکھے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جامعہ اسلامیہ تفہیم القرآن میں ضلع مردان کے صحافیوں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے سے اپنے خطاب میں کیا جس میں مردان،تخت بھائی،کاٹلنگ اور شیر گڑھ کے صحافیوں نے شرکت کی اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع مردان کے جنرل سیکر ٹری غلام رسول،سابق صوبائی وزیر فضل ربانی ایڈوکیٹ،سابق ایم پی اے میاں نادر شاہ،نائب ناظم اعلیٰ تحصیل مردان مشتاق سیماب،ابراہیم بلند اور منظور الحق بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک منظم جماعت ہے اور اپنے ارکان کی تربیت قرآن وسنت کی روشنی میں کراتے ہیں جماعت اسلامی تمام فیصلے جمہوری انداز میں باہم مشاورت سے کرتے ہیں اسی وجہ سے جماعت کے فیصلے سب کے لئے قابل قبول ہوتے ہیں جماعت سلامی میں کبھی بھی فیصلوں پراختلاف نہیں ہوتے متحدہ مجلس عمل بحال ہوچکی ہے اور جماعت اسلامی آئندہ الیکشن ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے لڑیگی ایم ایم اے کا ہر فیصلہ جماعت کے لئے قابل قبول ہوگا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی روز اول سے اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے کوشاں ہے جو عوام کی طاقت سے ملک میں اسلامی نظام نافذ کرکے دم لیں گے عوام ووٹ کا صحیح استعمال کرکے قوم کو غاصبوں سے نجات دلائیں اور ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ میں اپنا کردار ادا کریں