سینئر وزیر بلدیات آج بار ایسوسی ایشن کی کابینہ سے حلف لیں گے

سینئر وزیر بلدیات آج بار ایسوسی ایشن کی کابینہ سے حلف لیں گے

چارسدہ (بیورو رپورٹ ) سینئر وزیر برائے بلدیات عنایت اللہ خان کل جوڈیشل کمپلیکس میں بار ایسو سی ایشن کے نومنتخب کابینہ سے خلف لینگے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے پریس سیکرٹری عمر ناصر ایڈوکیٹ کی طرف سے جاری کر دہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چارسدہ بار ایسو سی ایشن کا اجلاس زیر صدارت صدر مجیب الرحمان خان ایڈوکیٹ منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل 17اپریل بروز منگل دس بجے ڈسٹرکٹ بار روم جوڈیشل کمپلکس میں نو منتخب کابینہ کی تقریب خلف برداری تقریب کا اہتمام کیا جائیگا جس میں سینئر وزیر برائے بلدیات عنایت اللہ خان نو منتخب کابینہ سے خلف لیکر وکلاء برادری کیلئے حصوصی گرانٹ کے ساتھ ترقیاتی کاموں کا بھی اعلان کرینگے ۔ پریس ریلیز کے مطابق خلف برداری تقریب میں ضلع ناظم فہد ریا ض ، نائب ناظم حاجی مصور شاہ ، ڈی پی او چارسدہ ظہور آفریدی اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظر خان شرکت کرینگے ۔اجلاس میں ایک مذمتی قرار داد کے ذریعے چارسدہ ڈسٹرکٹ بار ایسوی ایشن چارسدہ کے ممبر وقار احمد ایڈوکیٹ پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ واقعہ میں وقار احمد ایڈوکیٹ کا بھائی شدید زخمی ہو گیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر