الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کے جائزے کی آخری تاریخ 24 اپریل مقرر کر دی

الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کے جائزے کی آخری تاریخ 24 اپریل مقرر کر دی

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں کے جائزے کی آخری تاریخ 24 اپریل مقرر کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق آخری تاریخ تک ووٹ کا اندراج، منتقلی اور تنسیخ کرائی جا سکتی ہے۔ شہری اپنے قومی شناختی کارڈ نمبر کو 8300 کو موبائل سے پیغام کے طور پر بھیج کر اپنے ووٹوں کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ کمیشن نے شہریوں کو متعلقہ ضلعی مراکز کے ڈسپلے سینٹر سے ووٹ کے اندراج یا منتقلی کیلئے فارم 15، تنسیخ کیلئے 16 اور درستگی کاغذات کے لئے فارم 17 حاصل کرنے کی ہدایت کی ۔ ضلعی ڈسپلے سینٹرز کی تمام تر تفصیلات الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

لیکشن کمیشن

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...