چارروزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب آج ہوگی

چارروزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلو فائٹ یوٹیلائزیشن کے زیر اہتمام چارروزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان: ’’پائیدارترقی : سبزانقلاب میں ہیلوفائٹس کا کردار‘‘ کی افتتاحی تقریب بروز پیر16 اپریل 2018 ء کو شام ساڑھے چھ بجے انسٹی ٹیوٹ ہذا میں منعقد ہوگی ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان صدارت کریں گے جبکہ یونیسکوتھائی لینڈ کے مشیرسائنس ڈاکٹر بینوبوئر کلیدی خطاب کریں گے ۔ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر بلقیس گل خطبہ استقبالیہ پیش کریں گی ۔کانفرنس میں پاکستان کے مختلف شہروں کے علاوہ جرمنی،تھائی لینڈ،ایتھوپیا اور تیونس کے معروف سائنسدان شریک ہوں گے۔ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلو فائٹ یوٹیلائزیشن جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر بلقیس گل کے مطابق مذکورہ کانفرنس کا مقصد شعبے کے بین الاقوامی ماہرین،محققین ،اقوام متحدہ کے اداروں ،صنعتوں اور پالیسی سازوں کو ایک جگہ جمع کرکے ہیلوفائٹس کے پائیداراستعمال سے متعلق گفت وشنید اور تحقیق کو فروغ دینا ہے۔غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ضروری ہے کہ بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنایا جائے ،مذکورہ تحقیق پاکستان سمیت دیگر ممالک کے غریب کسانوں کے لئے بیحد فائدہ مند ثابت ہوگی۔جامعہ کراچی کا انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلو فائٹ یوٹیلائزیشن کاقیام 2006 ء میں عمل میں آیا اور انتہائی قلیل عرصے میں انسٹی ٹیوٹ ہذا مذکورہ شعبے میں دنیا بھر کے معتبر اداروں میں شامل ہوا جس کی بدولت 2009 ء میں ہی یونیسکو نے اولین سسٹین ایبل ہیلو فائٹ چیئر انسٹی ٹیوٹ ہذا میں قائم کی ۔قلیل رقبے اور محدود فنڈنگ کے باوجود انسٹی ٹیوٹ ہذا بین الاقوامی معیار کے ریسرچ میں سرگرم عمل ہے۔